وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اقدام – “ایئر ایمبولینس سروس” کا آغاز

حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے۔ اس خصوصی سروس کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں موجود تشویشناک حالت کے مریضوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے بڑے اسپتالوں تک منتقل کیا جائے گا۔

ایئر ایمبولینسز کی تعیناتی

  • ایک ایئر ایمبولینس راولپنڈی/میانوالی میں تعینات ہوگی
  • دوسری ایئر ایمبولینس ملتان/بہاولنگر میں دستیاب ہوگی

ایئر ایمبولینس سروس کے نمایاں فوائد

  • دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی
  • شدید بیمار یا زخمی مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچانے کی سہولت
  • سیلاب اور جنگلاتی آگ کی فضائی نگرانی
  • قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ریسکیو ٹیموں کی فوری تعیناتی

یہ سروس پنجاب میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کی ایک اہم پیش رفت ہے جو قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔